دسمبر 28, 2024

اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کر رہا: امریکہ

سیاسیات-امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں ابھی تک جیسا کہ آپ اور میں بول رہے ہیں، انہیں کوئی ایسا واقعہ نہیں ملا جس میں اسرائیلیوں نے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کی ہو۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بھی اسرائیلی جنگی جرائم پر پردہ ڈالتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر کو جو کچھ ہوا وہ بھیانک تھا، امریکہ اسرائیل کو اس کی سلامتی اور دفاع میں مدد فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − 1 =