مارچ 9, 2025

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی پشت پر امریکہ اور اسکے اتحادی موجود ہیں۔ علامہ عارف واحدی

سیاسیات- حکمرانوں کو غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں فلسطینی نسل کشی پر عالمی سطح پر بھرپور ردعمل دینا چاہیئے۔ مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان

پورے ملک میں علامہ ساجد نقوی کے حکم پر القدس ریلیوں سمیت راولپنڈی میں بھی عظیم الشان احتجاجی ریلی سے علامہ عارف واحدی کا خطاب

راولپنڈی میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر نکالی گئی مرکزی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے لئے پوری امت مسلمہ ہاتھوں میں ہاتھ دئے متحد کھڑی ہے اب یہ مسلم حکمرانوں کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ غزہ کے مظلوموں کے لئے عملی قدم اٹھائیں اور جو مسلم حکمران غاصب اسرائیل سے سفارتی تعلقات بڑھانے کی کوششوں میں مگن اور غزہ میں مظالم پر خاموش ہیں انہیں بھی غیرت عملی کا مظاہرہ کرنا ہوگا.

فلسطینیوں کا بے گناہ خون عنقریب رنگ لائے گا غاصب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا قبلہ اول بیت المقدس آزاد ہوگا اور دنیا میں امن کا بول بالا ہوگا۔

ریلی سے علامہ شبیر میثمی،علامہ اشتیاق کاظمی،علامہ کوثر حیدری،علامہ جعفر نقوی،علامہ قاسم جعفری اور دیگر احباب نے بھی خطاب کیا-

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two + four =