جنوری 15, 2025

پنجاب پولیس کے 200 سے زائد افسران، اہلکاروں کی منشیات فروشوں کیلئے سہولتکاری کا انکشاف

سیاسیات- پنجاب میں 2 سو سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کے مبینہ طور پر منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سمیت 10 اضلاع کے 234 پولیس افسران اور اہلکاروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔

فہرست میں شامل لاہورکے 30 پولیس ملازمین منشیات فروشوں کے سہولت کار ہیں یا مبینہ طور پر براہ راست منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

پنجاب بھر میں 35 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، منشیات فروشی میں ملوث اہلکار بطورسب انسپکٹر، اےایس آئی،کانسٹیبل اور ڈرائیور مختلف تھانوں میں تعینات ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جیو ٹیگنگ کے مطابق منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث صرف 2 اہلکار جیل میں تعینات ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے متعلقہ منشیات فروش گینگز کی تفصیل بھی رپورٹ میں شامل ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 − 4 =