سیاسیات- نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ترازو نشان پر بھرپور حصہ لیں گے، ملک بھر میں ورکرز کنونشن کا شیڈول طے کر دیا گیا ہے۔ امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، حیدرآباد، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، مالاکنڈ، دیر، سوات، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں گرینڈ ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔
لاہور میں پی پی 160، 168 کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد، کابل اور تہران کی قیادت اکٹھی ہو جائے تو تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گی۔ لاپتہ افراد کے خاندانوں کے وفد سے ملاقات میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ اندرونی محاذ پر سیاسی، انتظامی اور لاپتہ افراد کے مسئلہ کو حل کیا جائے۔ ورکرز کنونشن سے احمد سلمان بلوچ، شاہد اسلم ملک امیدواران صوبائی اسمبلی نے بھی خطاب کیا۔