نومبر 24, 2024

قرارداد ویٹو نہ کرنے پر اسرائیل سیخ پا، اعلیٰ حکام کا دورہ امریکہ منسوخ کردیا

سیاسیات- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کل غزہ میں اسرائیلی حملے رُکوانے کی قرارداد منظور ہوئی تاہم امریکالہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد پر امریکہ کی جانب سے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے پر احتجاجاً مشیروں کا امریکہ کا دورہ منسوخ کر دیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج تقریباً ساڑھے پانچ ماہ بعد غزہ میں اسرائیلی حملے رُکوانے کی قرارداد منظور ہوئی۔

امریکہ نے قرارداد کو ویٹو نہ کیا اور نہ ہی ووٹنگ میں حصہ لیا جس پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی مشیروں کا امریکہ کا دورہ منسوخ کر دیا۔

سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی

اسرائیلی اپوزیشن رہنما نے فیصلے پر وزیراعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسرائیلی وفد کے دورہ امریکہ کی منسوخی سے نیتن یاہو اپنی ناکامی چھپانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب امریکہ نے دورے کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیلی اعلیٰ سطح کے وفد کے دورے کی منسوخی افسوسناک ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کی ہے۔

فوری جنگ بندی کی قراردادسلامتی کونسل کے 10 رکن ممالک نے پیش کی۔

قرارداد پیش کرنے والے ممالک میں الجزائر، جاپان، ایکواڈور ، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، مالٹا اور دیگر ممالک شامل تھے۔

سلامتی کونسل کے15میں سے 14 ارکان نےقراردادکی حمایت کی جب کہ امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد میں یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی اور غزہ میں بلا رکاوٹ امداد کی رسائی بھی شامل ہے۔ ووٹنگ سے چند منٹ پہلے امریکہ نے قرارداد میں مستقل جنگ بندی کے الفاظ کو طویل جنگ بندی میں تبدیل کرا دیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے 7 اکتوبر 2023 سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر حملے جاری ہیں اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 32 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen + two =