سیاسیات- الھدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سربراہ محمد شاهد رضا خان نے 23 مارچ قرارداد پاکستان کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا 22 مارچ سے 24 مارچ 1940 کو پنجاب کے دل لاہور میں اقبال پارک میں مسلم لیگ کا سالانہ اجلاس ہوا جسکی صدارت قائد اعظم محمد علی جناح نے کی
جسمیں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر قائد اعظم نے کہا کہ برصغیر میں مسلمان اور ھندو دو الگ مذہب ہیں اور مسلمان یہاں کی اقلیت نہیں بلکہ ایک الگ قوم ہے کیونکہ مسلمانوں کا انداز فکر،تہذیب، ثقافت، تمدن ،معاشرت، اور رسم و رواج الگ ہیں لہذا مسلمانوں کو اپنا وطن اپنی ریاست الگ چاہیے تاکہ وہ ایک الگ خود مختار قوم کی حیثیت سے اپنا تشخص قائم کرسکیں اور برطانوی حکومت برصغیر کے لوگوں کیلئے امن و خوشحالی واقعی چاہتی ہے تو برصغیر کو آزاد ریاستوں میں تقسیم کرے
اور قائد اعظم نے یہ بھی واضح کہا کہ مسلمان ایسا دستور قبول نہیں کریں گے جس سے ھندو حکومت قائم ہوجائے
قائد اعظم کی تقریر کی روشنی میں ایک قرارداد مرتب کی گئی جیسے 23 مارچ 1940 کو شیربنگال فضل الحق نے پیش کیا اور مولانا ظفر علی اور چند دیگر اراکین نے اس کی بھرپور تائید کی اور اس قرارداد کے مطابق ملک میں وہی دستور قابل عمل ہوگا اور مسلمانوں کے لیے قابل قبول ہو گا جسمیں برصغیر کا مسلم اور ھندو علاقوں میں تقسیم کرنے کا واضح ذکر موجود ہو اسکی تقسیم اس اندازے سے کی جائے تاکہ برصغیر کے مسلمان مغربی و مشرقی مسلم اکثریت کے علاوہ سب مل کر مسلمانوں کو آزاد اور آزاد ریاست قائم ہو جائے
مسلم اور ہندو خودمختار ریاستوں اقلیتوں کے مذہبی رسم و رواج و ثقافتی، سیاسی و اقتصادی حقوق اور مفادات کیلئے موثر انتظام کیا جائے
الھدیٰ فاؤنڈیشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور ہماری جان ،مال ،خون سب پاکستان کے لیے ہے ہم دنیا میں جہاں بھی رہیں پاکستانی بن کر رہیں اور پاکستان کی بہتری کیلئے مل جل کر کام کریں پاکستان کی محبت ہمیشہ ہمارے دل میں ہے
مزید کہا سوال یہ کہ اس وقت ہم کہا کھڑے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کے لئے کیا کر رہیں ہیں ،اس وقت ہمارا ملک کہا کھڑا ہے، ہماری سیاست کہا کھڑی ہے، ہمارے سیاسی کہا کھڑے ہیں، وہ ملک جو خالص لاالہ الااللہ کی بنیاد پر بنا ہم اس وقت لاالہ الااللہ کی پاسداری کررہیں ہیں
اخر میں الھدیٰ فاؤنڈیشن کے سربراہ نے افواج پاکستان کو دنیا کی بہترین افواج قرار دیتے ہوئے افواج پاکستان کی تعریف اور خراج تحسین پیش کیا اس امید کے ساتھ کہ افواج پاکستان ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کیلئے ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے