جنوری 15, 2025

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات شروع

سیاسیات- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اور آخری اقتصادی جائزے کے لیے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوگئے۔

وزارت خزانہ میں ہونے والے تعارفی اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، گورنر اسٹیٹ بینک، وزیر توانائی اور چیئرمین ایف بی آر شریک ہیں۔ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کی قیادت نیتھن پورٹر کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیر توانائی کی الگ الگ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف مشن کو حکومتی ترجیحات سے آگاہ کریں گے، گورنر اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف مشن کو آئی ایم ایف اہداف پر عمل درآمد سے متعلق آگاہ کریں گے جبکہ وزیر توانائی بھی آئی ایم ایف مشن کو اہداف پر عمل درآمد سے آگاہ کریں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق دوسرے اقتصادی جائزہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف کے تمام اہداف پر عمل درآمد کر چکا ہے، قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف پورے کیے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen + five =