جنوری 14, 2025

سعودی کابینہ کا غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے پر زور

سیاسیات- ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے اور فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس میں سوڈان کے بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں امید کا اظہار کیا گیا کہ ریاض میں سینڈ اینڈ ڈسٹ سٹروم کے حوالے سے ہونے والی پہلی بین الاقوامی کانفرنس عالمی کوششوں کی سپورٹ میں معاون ثابت ہوگی۔

دوسری جانب ریاض حکومت نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ شاہ سلمان امدادی مرکز واحد ادارہ ہے، جو بیرون ملک عطیات بھیجنے کا مجاز ہے۔ سعودی ادارہ ریاستی سلامتی کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان مرکز کے سوا کوئی ادارہ عطیات بھیجنے کا مجاز نہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + 4 =