جنوری 12, 2025

ایرانی عوام نے ارادوں کی جنگ جیت لی ہے۔ ابراہیم رئیسی

سیاسیات- میڈیا رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایران کے جنوب مغرب میں خوزستان اسٹیل کمپنی کے زمزم 3 پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ “آج ارادوں کی جنگ ہے اور دشمن نہیں چاہتے کہ ایران ترقی کرے لیکن ایرانی عوام نے پیداوار اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے سلسلے میں ارادوں کی جنگ جیت لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صوبہ خوزستان میں ہم اہم اقتصادی منصوبوں سے استفادے کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو ایرانی ماہرین، مشیروں اور ملکی ملازمین کی بدولت انجام پائے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ خوزستان اسٹیل کمپنی کا زمزم 3 پلانٹ غیر ملکی ماہرین کی شرکت کے بغیر، 115 نالج بیسڈ کمپنیوں اور 50 سے زیادہ ملکی صنعتی کمپنیوں کی شرکت سے تعمیر ہوا ہے۔ رئیسی نے کارون کے مغرب میں 2 آئل فیلڈز کی فعالیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئل فیلڈز ایران کے بینکوں کی شرکت اور سرمایہ کاری سے بنائی گئی ہیں اور یہ بہترین سرمایہ کاری ہے کہ جس کو زیادہ سے زیادہ وسعت دی جانی چاہیے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve − 6 =