نومبر 24, 2024

بھارت کا آئی ایم ایف سے پاکستان کے قرض کی کڑی نگرانی کا مطالبہ

سیاسیات- رقم دفاعی مقاصد کیلیے استعمال ہونے کا واویلا کرتے ہوئے بھارت نے آئی ایم ایف سے پاکستان کے قرض کی کڑی نگرانی کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان کے لیے 3ارب ڈالر کا آئی ایم ایف پروگرام اپریل میں ختم ہوگا جس کے بعد قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے پاکستان کو آئی ایم ایف کا ایک اور قرض پروگرام درکار ہے۔

ایک بھارتی اخبار ’’دی ہندو‘‘ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف میں پاکستان کے جاری تین ارب ڈالر کے پروگرام پر عمل درآمد کے لیے جائزہ اجلاس ہوا جس میں بھارت کے مندوب کرشنا مورتی سبرامنیم نے سخت موقف اپنایا۔

انھوں نے کہا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئی ایم ایف کا قرض دفاعی اخراجات کے لیے استعمال نہ ہو پائے۔ بھارت نے یہ ہرزہ سرائی بھی کی کہ رقم دہشت گردی پر سرمایہ کاری یا دوسرے ممالک (چین، سعودی عرب) کو قرض کی ادائیگی میں بھی استعمال ہو سکتی ہے۔

بھارت نے حالیہ کچھ عرصے سے پاکستان کے لیے قرض کے پروگراموں پر ووٹنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا اور جولائی میں بھی اس نے ووٹ نہیں دیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × one =