اپریل 3, 2025

جی 20 ممالک غزہ جنگبندی کے لئے دباؤ ڈالیں۔ سعودی عرب

سیاسیات-سعودی عرب نے غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جی 20 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل  بن فرحان نے غزہ میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے جی 20 ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جنگ کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں اور دباؤ ڈالیں۔

سعودی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کا واحد راستہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

سعودی عرب نےسلامتی کونسل میں امریکا کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد غزہ میں جاری خون خرابے کو روکنے میں مدد دےسکتی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 3 =