فروری 5, 2025

پی ٹی آئی کے لئے مخصوص نشستوں کا حصول ایم ڈبلیو ایم کے ذریعے مشکل

سیاسیات- تحریک انصاف کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے ذریعے خصوصی نشستوں کا حصول مشکل ہوگیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے اب تک کوئی ترجیحی فہرست جمع نہیں کرائی گئی ہے اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 104 کے تحت ترجیحی فہرست جمع کرانےکاوقت گزرچکا ہے۔

الیکشن ایکٹ کے تحت سیاسی جماعتیں کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی آخری تاریخ تک ترجیحی فہرست جمع کراسکتی تھیں جب کہ کاغذات نامزدگی کی تاریخ گزرنے کے بعد ترجیحی فہرست میں تبدیلی یا اضافہ بھی ممکن نہیں۔

الیکشن ایکٹ کے مطابق فہرستوں میں ترجیح تبدیل کی جاسکتی ہے اور نہ ہی کسی نام کو نکالا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے قومی اسمبلی کی ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

گزشتہ روز ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کو ان کی جماعت کی ضرورت پڑی، تو وہ غیر مشروط طور پر پارٹی ان کے حوالے کرنے کو تیار ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 + 8 =