جنوری 15, 2025

حکومت سازی کا معاملہ، ن لیگ کی پیپلز پارٹی کو بڑی پیش کش

سیاسیات- پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مابین مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو حکومتی اتحاد کیلئے اہم آئینی عہدے دینے کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق 3 آئینی عہدے سمیت پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی کو وزارتیں دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کو صدر مملکت ،سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی پیش کش کی گئی ہے، صدر مملکت کیلئے آصف زرداری، سپیکر کیلئے راجہ پرویز اشرف جبکہ چیئرمین سینٹ کیلئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا نام سامنے آیا ہے۔ جبکہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ کا عہدہ دیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی کو سینئر وزیر پنجاب اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی آفر بھی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد ن لیگ کی اس پیش کش پر حتمی فیصلہ کریں گے۔ آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کو لاہور بلا لیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے قائدین کی آج ملاقات کا بھی امکان ہے۔ دونوں جماعتوں کے قائدین میں ایک بیٹھک پہلے ہو بھی چکی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen − 2 =