دسمبر 22, 2024

ایران اور روس کی مدد کرنے پر پاکستان سمیت کئی ممالک کی کمپنیوں پر پابندی

سیاسیات- امریکی وزارت تجارت کی جانب سے روسی فوج اور ایران کی مدد کرنے پر 24 کمپنیوں پر پابندی لگادی گئی۔

روسی فوج کی مدد کرنے پر پابندی کے زد میں آنے والی کمپنیوں میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قائم 10 کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

امریکی وزارت تجارت کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والی کمپنیوں میں لیٹویا، روس، سنگاپور اور سوئٹزرلینڈ کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں کے غیر محفوظ کاروبار سے ناقابل قبول خطرات کا خدشہ ہے، کمپنیاں روسی فوج کی مدد اور ایرانی الیکٹرک کمپنی کو سپلائی فراہم کرتی ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen − 4 =