دسمبر 27, 2024

غزہ میں ہاتھ پاؤں بندھی 30 سے زائد لاشیں برآمد

سیاسیات- غزہ میں ہاتھ اور پاؤں سے بندھی 30 سے زائد لاشیں برآمد ہونے کے بعد فلسطینی حکام نے بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

قطری نشریاتی ادارہ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں حماد اسکول کے قریب ریت سے سیاہ رنگ کی پلاسٹک کی تھیلیاں برآمد ہوئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق قتل کیے جانے والے فلسطینیوں کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی اور ان کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے اور ان کے ہاتھوں اور پاؤں میں ہتھکڑیاں بھی لگی ہوئی تھیں، یہ لاشیں تقریباً سڑ چکی ہیں جس کی وجہ سے ان کی شناخت بہت مشکل ہے۔

فلسطینی حکام نے الزام لگایا کہ اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو قتل کررہا ہے۔

بڑی تعداد میں لاشیں ملنے پر فلسطینی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کے لیے بین الاقوامی ٹیم غزہ کا دورہ کرے تاکہ نسل کشی کی حقیقت کا پتہ لگایا جاسکے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × three =