سیاسیات- ایران میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 9 پاکستانیوں کی میتیں ملتان پہنچا دی گئیں۔
ایران میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 5 مزدوروں کی میتیں علی پور منتقل کردی گئی ہیں جب کہ 2 کا تعلق لودھراں اور 2 کا بہاولپور سے تعلق تھا۔
جاں بحق افراد میں علی پورکے رہائشی اظہرحسین، محمد آصف، غلام شبیر، شعیب اور محمد اکمل شامل ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل 9 پاکستانیوں کو ایران کے شہر سراوان میں قتل کردیا گیا تھا۔