سیاسیات-پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ماڈل ٹاؤن میں جامعۃ المنتظر آمد، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جامعۃ المنتظر کے پرنسپل آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی۔
بلاول بھٹو زرداری سے جامعۃ المنتظر کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری اور ناظم اعلیٰ علامہ سید مرید حسین نقوی کی بھی ملاقات ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری سے منیر حسین گیلانی، علامہ غلام باقر گھلو اور علامہ سید صفدر حسین نقوی نے بھی ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے کیک کاٹا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر دعائے خیر کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے جامعۃ الکوثر کے سربراہ علامہ شیخ محسن علی نجفی کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اسلم گل، امجد ایڈووکیٹ، ذوالفقار علی بدر، فیصل میر، شہلا رضا، خدیجہ حسن، احسن رضوی، چوہدری ریاض، رانا اشعر و دیگر بھی موجود تھے۔