اپریل 3, 2025

تم کہ کر کیوں مخاطب کیا؟ عمران خان سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے ناراض

سیاسیات- بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے الزام لگایا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان سے کورٹ روم میں بدتمیزی کی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج کورٹ روم میں ایک واقعہ ہوا، بانی پی ٹی آئی میڈیا سے اڈیالہ جیل میں بات کر رہے تھے کہ اس دوران اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ  نے بانی پی ٹی آئی سے بدتمیزی کی۔

علیمہ خان کے مطابق  پوچھنے پر سپرنٹنڈنٹ نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے تم کہہ کر مخاطب کیا۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان اچھے انداز میں بات کرتے رہے، جب ان کے ساتھ جیل میں بدتمیزی کرتے ہیں تو عام انسانوں کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں 3 ہفتے سے درخواست لگی ہے، چیف جسٹس سے استدعا ہے کہ آپ ہماری  پٹیشن سن لیں تاکہ بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑ سکیں، اپیل کرتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سزا معطلی کی درخواست سن لیں، چاہتے ہیں یہ  اپیل سنی جائے اور پورا ملک اس سماعت کو دیکھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − 3 =