اپریل 6, 2025

پاک ایران کشیدگی؛ اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

سیاسیات- پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی اور سیاسی افق پر غیر تسلی بخش صورتحال سے سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے بادل چھا گئے۔

انڈیکس کی 63 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح گرگئی۔ 100 انڈیکس میں 1002 پوائنٹس کی بڑی مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس گھٹ کر 62 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

مندی کے سبب حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی رہی تھی جس کے سبب 61.14 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 20 ارب 69 کروڑ 01 لاکھ 53 ہزار 907 روپے ڈوب گئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × one =