مئی 4, 2025

ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی وزیر خارجہ سے ملاقات

سیاسیات-ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان حسن کاظمی قمی پاکستان پہنچ گئے۔

حسن کاظمی قمی نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی، وزیر خارجہ نے پُرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے پاکستان کے عزم پر زور دیا،۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خارجہ جلیل عباس جیلانی نے علاقائی استحکام کیلئے بہتر تعاون کی ضرورت پر زور دیا، نگران وزیر خارجہ نے پُرامن خطے کیلئے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے کردار پر بھی زور دیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ حسن کاظمی قمی پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان آصف درانی سے بھی ملے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen − 1 =