سیاسیات- برطانیہ نے عالمی تنظیم حزب التحریر کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیرداخلہ جیمز کلیورلی کا کہنا ہے کہ حزب التحریر دہشت گردی کی حمایت کرنے والی یہود مخالف تنظیم ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حزب التحریر کو دہشت گرد قرار دینے کے حکومتی فیصلے کی پارلیمنٹ سے منظوری درکار ہے، برطانوی وزیرداخلہ جیمز کلیورلی نے پارلیمنٹ میں حزب التحریر کو دہشت گردی ایکٹ 2000 کے تحت کالعدم قرار دینے کا مسودہ پیش کر دیا ہے۔
