اپریل 5, 2025

پی پی نے ملتان سے امیدواروں کا اعلان کر دیا

سیاسیات- پاکستان پیپلزپارٹی نے ملتان میں 3 قومی اور 7 صوبائی نشستوں کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اپنا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 151 پر علی موسیٰ گیلانی اور این اے 152 پر عبدالقادر گیلانی کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے ملتان کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی پی 213 پرعلی حیدر گیلانی جبکہ پی پی 214 پر بیرسٹر سیف مدثر شاہ کوامیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

ملتان سے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی پی 215 پر شکیل حسین لابر، پی پی 216 پرغلام مصطفیٰ شہزاد، پی پی 218 پر رانا سجاد اور پی پی 219 پر واصف مظہر کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 221 پر میاں کامران عبداللہ مڑل کو پیپلزپارٹی کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen + twenty =