دسمبر 28, 2024

سپریم کورٹ؛ پی ٹی آئی کی بلے کے نشان کی درخواست خارج

سیاسیات-سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی بلے کا نشان منسوخی کیخلاف اپیل خارج کردی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے تحریک انصاف کی بلے کا نشان واپس لینے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست واپس لے لی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

امید ہے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا

سماعت کے بعد پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں بلے کے نشان سے متعلق کیس چل رہا ہے، اس لیے سپریم کورٹ میں ہماری درخواست غیر مؤثر ہوچکی تھی، امید ہےپشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے باعث پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے کر پی ٹی آئی انتخابات کو کالعدم قرار دیا تھا۔ پی ٹی آئی نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen + 5 =