مئی 3, 2025

عرب ممالک شیخ صالح العاروری کی شہادت پر ٹھوس موقف اختیار کریں۔ فلسطینی مقاومتی فورسز

سیاسیات- فلسطین کے مقاومتی دھڑوں نے بیروت میں شہید “صالح العاروری” کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید ردعمل دیا ہے۔

یاد رہے کہ شہید صالح العاروری فلسطین کی مقاومتی تحریک “حماس” کے ڈپٹی پولیٹیکل بیورو چیف تھے۔ اُن کی شہادت کے حوالے سے فلسطین کے مقاومتی گروہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ہم شیخ صالح العاروری کے سوگواران ہیں لیکن ہم اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ ہماری مزاحمت جاری رہے گی اور ہم ہر میدان و محاذ پر شہید صالح العاروری کے خون کا حساب لیں گے۔ شیخ صالح العاروری اور اُن کے ساتھیوں کی شہادت سے مقاومت ذرا بھی کمزور نہیں ہو گی، بلکہ نتائج اس کے برعکس ہیں۔ اسرائیل کی یہ بزدلانہ کاروائی غزہ میں اس رژیم کی ناکامی کو ثابت کرتی ہے۔ ہم صالح العاروری و اُن کے ساتھیوں کی شہادت پر عوامی سوگ، مکمل ہڑتال اور تمام محاذوں پر شدید اقدامات کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

مقاومتی فورسز کے مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم عرب ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بیروت میں اسرائیل کے ہاتھوں شیخ صالح العاروری کی شہادت پر ایک ٹھوس موقف اختیار کریں۔ قبل ازیں عراق کی حزب‌ الله بریگیڈ نے کہا کہ صیہونی دشمن نے غزہ میں مجاہدین کے مقابلے میں ناتوانی پر حماس کے اعلیٰ سطحی رہنماء کو شہید کیا۔ واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب میڈیا ذرائع نے جنوبی بیروت میں صیہونی ڈرون کے حملے میں صالح العاروری کی شہادت کی خبر دی۔ تفصیلات کے مطابق، صیہونی ڈرون نے بیروت کے علاقے میں قائم حماس کے دفتر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں صالح العاروری سمیت القسام بریگیڈ کے دو کمانڈرز شہید ہو گئے جب کہ اس واقعے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 − 3 =