دسمبر 30, 2024

امریکی کانگریس کو اسرائیلی فنڈنگ فوری طور پر روک دینی چاہیے۔ برنی سینڈرز

سیاسیات-غزہ میں معصوم شہریوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ کاروائیوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر تنقید کرتے ہوئے امریکی سینیٹر اور سابق صدارتی نامزدگی کے امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور غیر اخلاقی فوجی آپریشن کے باعث امریکی کانگریس کو اسرائیلی فنڈنگ فوری طور پر روک دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں سمجھنا چاہیے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگ امریکی بموں، گولوں اور دیگر ہتھیاروں کے ساتھ لڑی جا رہی ہے۔

برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ اب بس ہوگیا، کانگریس کو فنڈنگ روک دینی چاہیے، امریکی ٹیکس دہندگان کو غزہ میں مزید خواتین بچوں اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک جرم نہ بنایا جائے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیل کو مزید 10 بلین ڈالر امداد دینا چاہتے ہیں تاہم برنی سینڈرز نے ان کی اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کانگریس سے ایسی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم برنی سینڈرز کو خود بھی اپنےاتحادیوں کی جانب سے مستقل جنگ بندی کا مطالبہ نہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one + sixteen =