سیاسیات- امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادیوں یا اسے اسرائیل کے حصے میں شامل کیے جانے کی مخالفت کریں گے۔
انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی آنے والی حکومت کو شخصیات کی بجائے اقدامات پر فیصلہ کریں گے۔
اسرائیل کے حامی مشاورتی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے بلنکن نے نیتن یاہو کو بھی مبارکباد بھی پیش کی۔
بلنکن کا کہنا تھا کہ ہم شخصیات کے بجائے حکومت کی پالیسیوں کا جائزہ لیں گے۔
امریکی وزیرخارجہ نے اسرائیل میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کا بھی مطالبہ کیا۔