اکتوبر 20, 2024

اسرائیل کو جنرل رضی موسوی کے قتل کی قیمت ادا کرنی ہو گی، ایرانی صدر

سیاسیات- شام کے دارالحکومت دمشق میں گذشتہ روز ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضی موسوی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، میجر جنرل رضی موسوی شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے۔ اس حوالے سے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل یقینی طور پر ایرانی جنرل کے قتل کی قیمت ادا کرے گا۔ ایران میں مظاہرین نے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ میجر جنرل رضی موسوی کے قتل پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اقدام خطے میں صہیونی حکومت کی بےبسی اور نااہلی ظاہر کرتا ہے۔

ایرانی وزارت دفاع نے سخت اور مؤثر ردعمل دینے کا عندیہ دیا ہے۔ میجر جنرل رضی موسوی کے قتل پر تہران میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے جنرل رضی موسوی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا، میجر جنرل رضی موسوی جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھی تھے۔ واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کو امریکا نے عراق میں 3 جنوری 2020 کو شہید کر دیا تھا

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 − 7 =