اکتوبر 25, 2024

گلگت بلتستان، گندم کی قیمت میں اضافہ اور ٹیکسز کے نفاذ کیخلاف گرینڈ جرگہ بلانے کا فیصلہ

سیاسیات-گلگت بلتستان میں گندم کی قیمت میں اضافے اور ٹیکسز کے نفاذ کیخلاف گرینڈ جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی کور کمیٹی اور مشاورتی کونسل کا مشترکہ اجلاس گلگت کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سےگندم بوری کی قیمت 3600 روپے مقرر کرنے کے اعلان اور فنانس ایکٹ 2023ء کے تحت ظالمانہ ٹیکسز کے نفاز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے دونوں فیصلوں کو عوام دشمن قرار دیدیا گیا۔باجلاس میں کہا گیا کہ 7 کلو فی نفر گندم دینے کا اعلان عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ گزشتہ سال بھی گندم کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود نہ عوام کو گندم فراہم کی گئی نہ معیار میں بہتری لائی گئی۔ اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بلتستان کوآرڈنیشن کمیٹی کی جانب سے 26 دسمبر سے روزانہ یادگار شہدا پر احتجاجی دھرنوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، احتجاجی تحریک کو مزید مضبوط کرنے کیلئے گلگت میں عوامی گرینڈ جرگہ بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ عوامی جرگے کے بعد تحریک کو منظم انداز میں آگے لے کر چلیں گے اور عوامی حقوق حاصل کرکے دم لیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve + seventeen =