اکتوبر 20, 2024

بلوچ یکجہتی کمیٹی سے حکومتی مذاکرات میں اہم پیشرفت، گرفتار مظاہرین رہا

سیاسیات- بلوچ یکجہتی کمیٹی سے حکومتی ٹیم کے مذاکرات میں اہم پیشرفت، گرفتار مظاہرین رہا کردیے گئے

اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے والے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین سے حکومتی ٹیم کے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہو گئی، گرفتار مظاہرین کو رہا کردیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ترجمان کے مطابق جوڈیشل ریمانڈ پر گرفتار تمام افراد عدالتی احکامات کے بعد جیل سے رہا کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ قانونی تقاضے مدِ نظر رکھ کر گرفتار مظاہرین کی ضمانتیں منظور ہوئیں جس کے بعد اسلام آباد میں گرفتار کیے گئے مظاہرین کو رہا کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کے عزیز و اقارب معلومات اور مدد کیلئے رابطہ کریں تا کہ قانونی معاونت دی جا سکے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کی تحویل اور جیل سے رہا ہونے والے افراد کی تعداد 290 ہے، مظاہرین نے حکومت کی وزرا کمیٹی اور گورنر بلوچستان سے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق حکومتی کمیٹی اور گورنر بلوچستان نے بھی ان افراد کی رہائی کی ہدایت کی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 4 =