مارچ 30, 2025

ایران میں چار اسرائیلی ایجنٹس کو پهانسی دے دی گئی

سیاسیات- ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے 4 ایجنٹس کو پهانسی دیدی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے کام کرنے والے چاروں افراد کو آج صبح سزائے موت دی گئی۔

ایران کی عدلیہ کی جانب سے بھی چاروں افراد کو سزائے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چاروں پر اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس کے ساتھ کام کرنےکا جرم ثابت ہوا ۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایران کی عدالت نے اسرائیلی انٹیلی جنس سروس کی ہدایات پر چوری چکاری، اغوا اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کا جرم ثابت ہونے پر 4 افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔

اس گروہ کے دیگر تین افراد کو قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے، غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور اغوا کی وارداتوں میں معاونت پر 5 سے 10سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 + eight =