اکتوبر 25, 2024

پی ٹی آئی کا آن لائن جلسہ،روپوش راہنما بھی شریک

سیاسیات-پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام منعقدہ آن لائن جلسے میں روپوش راہنماؤں حماد اظہر اور زرتاج گل سمیت نو مئی کے واقعات میں مطلوب رہنما بھی شریک ہوئے۔

ورچوئل جلسے میں پارٹی رہنماؤں نے یوٹیوب، فیس بک، انسٹا گرام اور ایکس پلیٹ فارم پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

ورچوئل جلسے سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے اسے ملکی تاریخ کا پہلا ورچوئل جلسہ قرار دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ورچوئل جلسے میں پارٹی رہنماؤں نے شفاف انتخابات کیلئے برابر سیاسی مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

جلسے کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی خواہش پوری کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ عدلیہ برابر کا انصاف کرے گی، یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں، یہ فوج ہماری فوج ہے، آئین میں ان کی حدود و قیود متعین ہیں۔

پی ٹی آئی کے ورچوئل جلسے میں بیرون ملک مقیم شہباز گل اور ذلفی بخاری نے بھی شرکت کی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + ten =