اکتوبر 21, 2024

آرمی چیف کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، کشمیر اور غزہ کی صورتحال پر گفتگو

سیاسیاتآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جرل انتونیر گوتریس سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر اور غزہ جنگ کی صورتحال پر گفتگو کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یو این سیکرٹری جنرل سے گفتگو میں خاص طور پر کشمیر اور غزہ کے جاری مسائل پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کشمیر کا دیرینہ تنازع حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن نہیں آسکتا۔

جنرل عاصم نے جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی کوشش سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنے کا کہا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen + 14 =