اکتوبر 25, 2024

یوکرین کو مزید اضافی امداد نہیں دے سکتے جہاں تک ممکن ہوا اسلحہ اور سامان ضرور دیں گے۔ جوبائیڈن

سیاسیات-امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ یوکرین کی مدد کرنے کی امریکی صلاحیت تیزی سےختم ہو رہی ہے، یوکرین کو مزید اضافی امداد نہیں دے سکتے جہاں تک ممکن ہوا ہم اسلحہ اور سامان ضرور دیں گے۔

دوسری جانب اسپیکر ایوان نمائندگان کا کہنا تھا کہ یوکرین کو اگلا اقتصادی پیکیج دینے سے پہلے واضح حکمت عملی چاہیے۔

اس کے علاوہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے مزید امداد کا مطالبہ کیا ہے جب کہ ری پبلکنز نے یوکرین کے صدر کو دورہ  امریکہ میں اہمیت دینے سے گریز کیا۔

اس کے علاوہ  امریکہ نےمزید 200 روسی کمپنیوں اور 23 شخصیات پرپابندیاں عائدکردیں جس میں روس کی صنعتی، اقتصادی،کان کنی ، ڈیولپمنٹ اور میڈیا کمپنیاں شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen + seventeen =