نومبر 24, 2024

پنجاب میں مفید مادہ جانور ذبح کرنے پر پابندی عائد

سیاسیات-محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پرپابندی عائد کردی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت لائیو اسٹاک سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے لائیو اسٹاک سیکٹر کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اجلاس میں کہا کہ پنجاب میں جانوروں کے بیماریوں سے پاک زون قائم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو اسٹاک پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے 4 روز میں حتمی پلان طلب کرلیا اور کہا کہ سعودی عرب، کویت، امارات میں لائیو اسٹاک ایکسپورٹ کرنے کی بہت گنجائش ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب  حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک نے مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 − nine =