مئی 4, 2025

حزب اللہ کے صیہونی ٹھکانوں پر تابڑ توڑ حملے

سیاسیات-حزب اللہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقوں میں صہیونی ٹھکانوں پر 9 راکٹ حملے کیے ہیں۔

حزب اللہ نے لبنان کی سرحد کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر پے در پے نو راکٹ داغے ہیں۔

حزب اللہ کی فورسز نے صیہونی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ شبعا کے مقبوضہ میدان پر نصب اسرائیلی راڈار سسٹم پر بھی حملہ کیا جس میں دشمن کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

لبنانی مزاحمت سے وابستہ میڈیا نے صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر کئے گئے حملوں کی تصاویر بھی شائع کیں۔

دوسری طرف صیہونی فضائی حملوں میں حزب اللہ کے 3 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ جمعرات کو حزب اللہ نے قابض صیہونی دشمن کے 13 فوجی ٹھکانوں کو براہ راست نشانہ بنایا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 − 12 =