اپریل 5, 2025

بارش اور سخت سردی کے باوجود لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف مظاہرہ

سیاسیات-لندن میں بارش اور  سخت سردی کے باوجود لاکھوں افراد نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے لندن کے تجارتی مرکز سے پارلیمنٹ اسکوائر تک مارچ کیا اور کہا کہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد پر امریکا کا ویٹو کرنا اور برطانیہ کا غیرحاضر رہنا قابل شرم ہے، برطانیہ ظالم کی بجائے مظلوموں کا ساتھ دے۔

مظاہرین نے یہ بھی واضح کیا کہ جنگ بندی کی حمایت نہ کرنے والوں کو نہیں بھولیں گے اور آئندہ الیکشن میں اپنے ووٹ سے ان سے بدلہ لیں گے۔

دوسری جانب برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے سامنے آکر خاتون نے فلسطینیوں کے حق میں نعرہ بلند کیا، شاہ چارلس متوجہ ہوئے تو خاتون نے “فلسطین آزاد کرو” اور “جنگ بند کرو” کے نعرے لگا دیے جس پر برطانوی بادشاہ نے خاتون کی بات سنی ان سنی کردی مگر خاتون خاموش نہ ہوئی۔

واضح رہے اسرائیلی جارحیت میں اب تک 18 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 45 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مزید بمباری جاری ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen − 2 =