سیاسیات- شدید اسرائیلی دباؤ اور مزاحمت کے باوجود اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے فلسطینی نسل کشی اور بے دخلی پرمبنی فلم ’فرح‘ ریلیز کردی۔
نیٹ فلکس کی یہ فلم 1948 کے نکبہ واقعے پربنائی گئی ہے جب شدت پسند یہودیوں نے ساڑھے 7 لاکھ فلسطینیوں کو اُن کے گھروں سے بے دخل یا قتل کر کے 78 فیصد فلسطینی زمین پر قبضہ کر لیا تھا۔
فلم ’’فرح‘‘ حقیقی واقعات پر مبنی ہے اور اسے بہت سراہا جا رہا ہے۔
فلم کی کہانی ایک 14 سالہ فلسطینی لڑکی کی ہے جو گھر کے تہہ خانے میں پناہ لیتے ہوئے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم دیکھتی ہے۔
ڈیرِن سلام کی یہ فلم اُردن کی جانب سے آسکرز میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کیلئے بھی منتخب ہوئی۔