اپریل 5, 2025

امریکی سینیٹ نے یوکرین اور اسرائیل کیلئے مزید اربوں ڈالر کی ہنگامی امداد روک دی

سیاسیات-امریکی سینیٹ نے یوکرین اور اسرائیل کیلئے مزید اربوں ڈالر کی ہنگامی امداد روک دی جس سے روس کے خلاف لڑائی کی حکمت عملی پر سوالیہ نشان بن گئے۔

امریکی سو رکنی ایوان میں بل منظور ہونے کیلئے 60 ووٹ درکار تھے تاہم سینیٹ میں امداد کے حق میں صرف 49 اور مخالفت میں 51 ووٹ پڑے، ریپبلکن ارکان نے مطالبہ کیا کہ پہلے میکسیکو سرحد پر امیگریشن کنٹرول کرنے کا عمل بہتر بنایا جائے۔

سینیٹ میں پیش کیا جانے والا بل یوکرین اور اسرائیل کی امداد کیلئے 110 اعشاریہ 5 ارب ڈالر امداد سے متعلق تھا، جس میں یوکرین کی فوجی امداد کیلئے 50 ارب ڈالر مختص کیے گئے تھے۔

بل میں یوکرین کی اقتصادی اور انسانی امداد کیلئے بھی رقم رکھی گئی تھی جبکہ 14 ارب ڈالر غزہ میں جاری اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کیلئے رکھے گئے تھے۔

سابق صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند سینیٹر برنی سینڈرز نے بل کی مخالفت میں ووٹ دیتے ہوئے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو فلسطینیوں کے خلاف غیر انسانی عمل قرار دیا۔

یوکرین کی امداد کو ایوان میں بھی مخالفت کا سامنا ہے جہاں اسپیکر مائیک جانسن سمیت کئی ریپبلکن اراکین یوکرین کی امداد کی مخالفت میں ووٹ ڈال چکے ہیں۔

صورتحال پر صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں کہ تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی جنہوں نے آزادی کے مقصد سے منہ موڑ لیے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × five =