جنوری 15, 2025

افغان صورت حال پر پاک امریکہ مذاکرات اگلے ہفتے ہوں گے

سیاسیات- افغان صورت حال پر پاک امریکہ مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، اعلیٰ سطح وفد بھی ہمراہ ہوگا۔

پاکستان میں مقیم امریکی ملازم 25000 افغانیوں کا معاملہ زیر بحث آئے گا جبکہ پاکستان میں غیرقانونی مہاجرین کے انخلا پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہونے پر بات چیت ہوگی، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے مکمل خاتمے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

امریکی نمائندہ خصوصی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 + 4 =