جنوری 12, 2025

ہم نے اسلامی دنیا سے درخواست کی کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سیاسی تعلقات ختم کریں۔ ایرانی سفیر

سیاسیات-اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ اسلام اور مغربی قوتوں کی جنگ ہے۔ پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کوئٹہ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے آئین میں مظلوموں کی حمایت کا قانون موجود ہے، 44 سالوں میں ایران کے خلاف ہر قسم کی سازشیں کی گئیں، ایران نے تمام سازشوں کا بہادری اور اتحاد کے ساتھ مقابلہ کیا۔ رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران اور عراق وار کے پیچھے عالمی قوتیں سرگرم تھیں، ایران کے ایٹمی پروگرام کے خاتمے کی کوششیں کی گئیں، ایران پر لگنے والی پابندیوں کا عوام نے مقابلہ کیا اور وہ ختم ہوئیں، ایران اسلامی ممالک کی حمایت ہمیشہ کرتا ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ امریکہ کی ایران سے صرف ایٹمی قوت کی وجہ سے دشمنی نہیں بلکہ فلسطین کی حمایت کی وجہ سے ہے، ہم نے فلسطین کی حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے، ہم نے اسلامی دنیا سے درخواست کی کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سیاسی تعلقات ختم کریں۔ رضا امیری نے مزید کہا کہ کوئٹہ ایران کا ہمسایہ شہر ہے، اس وجہ سے کوئٹہ کو خاص اہمیت حاصل ہے، پاکستان کے ساتھ تجارتی، ثقافتی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، پاکستان نے فلسطین سے ہمدردی کا اظہار سڑکوں پر نکل کر کیا، وہ قابل ستائش ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − eighteen =