سیاسیات-فلسطین کی مقاومتی تحریک “حماس” کے سینئیر رہنماء “اسامہ حمدان” نے کہا ہے کہ اگر فلسطینی قوم ثابت قدم نہ رہتی تو جنگ بندی اور قیدیوں کو تبادلہ ممکن نہیں تھا۔ صیہونی رژیم طاقت کے زور پر اپنے قیدیوں کو نہیں چھڑا سکتی۔ یہ القسام کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ اسرائیل 150 فلسطینی بچوں اور خواتین کو رہا کرنے پر راضی ہوا۔ اسامہ حمدان نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ اسرائیل کی اسٹریٹجک شکست ہے اور فلسطین کی آزادی تک القسام بریگیڈ اپنی جدوجہد کاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی خالی دھمکیاں حماس کا راستہ تبدیل نہیں کر سکتیں۔ بہرصورت ہم جنگ بندی کے معاہدے کی عملداری کو کامیابی سے یقینی بنانا چاہتے ہیں۔