جنوری 14, 2025

خوشی ہے 13 اسرائیلی رہا ہو کر اپنے عزیزوں کے پاس پہنچ گئے۔ امریکہ

سیاسیات-امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ کی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے یرغمالیوں کی رہائی کو  شروعات قرار دیتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے 13 اسرائیلی رہا ہو کر اپنے عزیزوں کے پاس پہنچ گئے، کوشش تھی پہلے مرحلے میں 50 سے زائد اسرائیلی رہا کرا لیے جائیں، جمعےکو رہا ہونے والے 13 اسرائیلی یرغمالیوں میں خواتین شامل ہیں۔

غزہ میں عارضی جنگ بندی میں توسیع کے امکان پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے دو ریاستی حل پر کام کیا جائے، جنگ بندی کے لیے خطے کے رہنماؤں سے فون پر بات کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ جنگ بندی پر زور دیتا رہا تاکہ اسرائیلیوں کو رہا کرایا جاسکے۔

دوسری جانب اردن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے واضح مطالبات ہیں، غزہ میں وحشیانہ جنگ کو روکا جائے۔

بیلجیئم اور اسپین کے وزرائے اعظم نے غزہ میں تباہی پر اسرائیل پر تنقید کی جس کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے سفیروں کو طلب کرکے احتجاج کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 + eleven =