جنوری 15, 2025

لبنان، عراق اور یمن کے مقاومتی جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ترجمان القسام بریگیڈز

سیاسیات-حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طوفان الاقصی شروع ہونے کے بعد سے 48 دن گزرے ہیں اور فسلطینی جوان دشمن صہیونیوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ پر صہیونی جارحیت کے بعد سے اب تک دشمن کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئے 335 بکترگاڑیاں مجموعی طور پر تباہ کردی گئی ہیں۔ گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مجاہدین نے کاروائیاں بڑھاتے ہوئے 33 گاڑیاں تباہ کردی ہیں۔

گذشتہ روز التوام کے علاقے میں اسرائیلی فوجی گاڑی سے اسلحہ بردار اہلکار اتر گئے تو موقع پر گھات لگائے ہوئے مجاہدین نے حملہ کیا اور پانچ صہیونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ بیت حانون میں دشمن کے فوجیوں بموں سے حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ رنتیسی ہسپتال کے مشرقی علاقے محلہ شیخ رضوان میں القسام کے جوانوں نے گشت کرنے والے صہیونی اہلکاروں پر حملہ کردیا جس سے 8 صہیونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ دشمن کو غزہ پر جارحیت کے بعد سویلین کو قتل کرنے کے علاوہ کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔ اگر دشمن جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے تو ہم بھی ہر حالت کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ عارضی جنگ بندی کی شروع سے ہم نے تجویز دی تھی جبکہ دشمن طاقت کے زور پر اپنے اہداف حاصل کرنا چاہتے تھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ غرب اردن کے فلسطینی عوام کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے غزہ کے بے گناہ عوام کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ یمن، عراق اور لبنان میں سرگرم مقاومتی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen − 10 =