سیاسیات-شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر،سابق مرکزی سیکریٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی راینما علامہ عارف حسین واحدی نے ایک مقامی یوٹل میں جمعیت علماء پاکستان اور شیران اسلام پاکستان کی طرف سے جناب پیر سید صفدر حسین گیلانی کے زیر صدارت منعقدہ یکجہتی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی اور پروگرام کے آخر میں خطاب کیا- علامہ عارف واحدی نے اپنے خطاب میں 7 اکتوبر 2023 کو بہت بڑا تاریخی دن قرار دیا جس دن حماس نے تاریخی آپریشن طوفان الاقصی کر کے اسرائیل سے 74 سال کے سخت ترین مظالم اور درندگی کا بدلہ لے لیا-اس کامیاب آپریشن سے دنیا کو بتا دیا کہ اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ھے – مرکزی نائب صدر نے کہا کہ فلسطین کے مجاہدین نے اس کامیاب آپریشن سےاسرائیل کی بربادی کی بنیاد رکھ دی ھے ھم طوفان الاقصی کی مکمل حمایت کرتے ھیں ان کی قربانیوں اور جدوجہد کو سلام پیش کرتے ھیں-اور معصوم بچوں، بے گناہ عورتوں اور نہتے لوگوں پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری اور انسانی حقوق کی کھلی کھلا خلاف ورزی اور پامالی کی شدید مذمت کرتے ھیں- علامہ عارف واحدی نے مزید کہا کہ اسرائیل کی بربریت کے مقابلے میں دنیا کے جو ممالک فلسطین کے غیرت انسانی اور اسلامی و ایمانی جذبوں کے ساتھ کھڑے ھیں ان سے سفارتی تعلقات ختم کر رھے ھیں،حزب اللہ،انصاراللہ اور خطے میں دیگر مجاہدین جو حماس کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ھیں ان سب کو خراج تحسین پیش کرتے ھیں- انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں مظلوموں کی حمایت میں عظیم الشان مظاھروں اور احتجاج کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ھیں ان کی وجہ سے اسرائیل اور ان کے حامیوں کے کریہہ چہرے بے نقاب ھو رھے ھیں-اسرائیل حماس کے حملوں کا مقابلہ کرنے سے قاصر اور بزدل ھے مقابلہ نہ کر سکا اور اپنا غصہ معصوم بچوں اور خواتین پر بےتحاشا بارود پھینک کر نکال ریا یے مگر اللہ تعالی کے فضل و کرم سے شکست کھا ریا یے ایل حق اور مظلوم کامیاب یو ریے ییں خون تلوار پر غالب یو ریا یے اسرائیل کی بقا کو سنجیدہ خطرہ یے جسے اس کے سرپرست بھی شدت سے محسوس کر ریے ییں- علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہم OIC اور عالمی انسانی حقوق کے جھوٹے علمبرداروں سے مایوس ییں ان سے توقع نہیں چونکہ غلاموں کا آزادی کی جدوجہد میں کوئی حصہ نہیں ھوتا نہ فلسطینی عوام ان سے کوئی توقع رکھتے ییں-اللہ تعالی کی مدد اور نصرت سے کامیابی قدم چومے گی- آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق،سابق ایم این اے پیر عبدالجلیل شرق پوری،علامہ امین شہیدی،مفتی گلزار نعیمی،سید ناصر عباس شیرازی،پیر ریاض الدین چشتی،علامہ حیدر علوی،طایر رشید تنولی،مولانا سید عبدالوحید شاہ ،پیر سعید نقشبندی اور مختلف مسالک کے دیگر جید علمائ کرام،مشائخ عظام،سیاسی مذھبی راینما اور دانشوروں نے شرکت کی اور خطاب کیا-