سیاسیات- نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چکوال واقعہ کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، متاثرہ بچوں کی تعلیم اور تحفظ کیلئے جو کچھ ہو سکا کریں گے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کے واقعات ہرگز برداشت نہیں، جہاں کہیں بھی ایسا واقعہ ہوگا، ملزمان کو نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے، کوشش کریں گے بچوں سے زیادتی کا ایسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے، ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے آئی جی کو ٹاسک دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چکوال میں مدرسہ کے اساتذہ نے 15 طلبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا تھا۔ پولیس نے زیادتی میں ملوث اساتذہ کو گرفتار کر لیا ہے۔