سیاسیات– آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد ہونے والے بلدیاتی اتنخابات کے پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن کو اب تک مظفرآباد ڈویژن کی 401 نشستوں کے نتائج موصول ہوگئے۔
غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی 84، تحریک انصاف 79 اور مسلم لیگ ن 75 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔
مسلم کانفرنس 22 اور تحریک لبیک 1 نشست پر کامیاب ہوئی جبکہ 135 نشستوں پر آزاد امیدوار منتخب ہوگئے۔
اتوار کو بلدیاتی انتخابات میں پولنگ بغیر کسی وقفے کے صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ سیکیورٹی فورسز کی عدم فراہمی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کوتین مراحل میں مکمل کروایا جائے گا۔