نومبر 26, 2024

امیر جماعت اسلامی پاکستان چار روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے، ایرانی راہنماوں سے ملاقاتیں

سیاسیات-جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق چار روزہ دورہ پر ایران پہنچ گئے ہیں،انہوں نے تہران میں ایرانی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سراج الحق نے تہران میں مجمع تقریب کے سربراہ آیۃ اللّٰہ شہر یاری اور ادارہ دفاع از ملت کے سربراہ آیت اللّٰہ رحیمیان سے ملاقات کی۔

سراج الحق نے ایرانی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت سے مسلمان زیادہ توقعات رکھتے ہیں۔ اسلامی دنیا کے حکمران فلسطینیوں کی مدد نہیں کریں گے تو امت اور تاریخ ان کا احتساب کرے گی۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومتوں کی خاموشی مسلمان عوام کے غیض و غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

سراج الحق نے ایرانی رہنماؤں سے ملاقات میں تجویز دی کہ او آئی سی ممالک کا سربراہی اجلاس بلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بیانات اور قراردادوں کی بجائے غزہ کو بچانے کےلیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

سراج الحق نے کہا کہ امام خمینیؒ اور سید مودودیؒ نے اسلامی نظام کے قیام اور امت کو فرقہ واریت سے بچانے کی جدوجہد کی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کےلیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

امیر جماعت امت کے اتحاد سے متعلق پروگرامز میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ قیصر شریف کا مزید بتانا تھا کہ نائب امیر کے پی صابر اعوان، ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی امیر جماعت کے ہمراہ ہیں، سراج الحق کی عدم موجودگی میں لیاقت بلوچ قائم مقام امیر جماعت ہوں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 + 1 =