سیاسیات-اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا ہےکہ اسرائیل کے حملوں سے غزہ بچوں کا قبرستان بنتا جا رہا ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل مسلسل بمباری میں پناہ گزینوں کے کیمپ ، اسپتال، مساجد، گرجا گھر اور اقوام متحدہ کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اسرائیلی حملوں میں کوئی بھی محفوظ نہیں۔
انتونیو گوتیریس نے مزید کہا کہ اسرائیل کے حملوں سے غزہ بچوں کا قبرستان بنتا جا رہا ہے۔اسرائیل اور حماس انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کے لیے اقدامات کریں۔
انہوں نے کہا کہ بدترین انسانی بحران جنم لے رہا ہے جسے روکنے کے لیے جنگ بندی کی ضرورت ہے اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ جنگ بندی زیادہ ضروری ہوتی جا رہی ہے۔