دسمبر 30, 2024

اسرائیل کا ایمبولینس کے بعد سکول پر بھی براہ راست حملہ، متعدد اموات

سیاسیات-سات اکتوبر کے بعد سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے، جس کے دوران اب تک ہزاروں اموات ہوچکی ہیں اور سینکڑوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت نے ہفتے کو بتایا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیل نے ایک سکول کو ’نشانہ‘ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 20 افراد جان سے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ ’20 شہدا اور درجنوں زخمی اس وقت غزہ شہر کے الشفا سپتال لائے گئے جب ایک سکول کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سکول میں شمالی غزہ کے الصفتوی علاقے میں بے گھر ہونے والے افراد کے لیے عارضی کیمپ میں بنایا گیا تھا۔‘

وزارت صحت نے مزید کہا کہ ’کئی ٹینک مارٹر گولے سکول میں گرے جنہیں براہ راست نشانہ بنایا گیا تھا۔‘

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × four =