سیاسیات-لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ جس طرح خطے سے داعش کو ختم کیا وہی انجام اسرائیل کا بھی ہوگا۔
ایران کے وزیرخارجہ عبداللہیان نے کہا ہے کہ ابھی ایک سیاسی راستہ موجود ہے اور وہ اس پر اقوام متحدہ کے مندوب سے بات کریں گے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے اسرائیل کا ساتھ دینے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چند گھنٹوں میں یہ موقع ختم ہوجائے گا، اگر لڑائی میں حزب اللہ شامل ہوئی تو اسرائیل پراس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
ادھر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بھی خبردارکردیا ہےکہ حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپ اسرائیل کےناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔
دوسری جانب امریکی حکام نے تصدیق کردی ہے کہ اسرائیل فلسطین لڑائی کے دوران ہلاک امریکی شہریوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔
اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے تعداد تقریباً 3 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 9 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔